ایف اے ٹی ایف قوانین ہرصورت پاس کروائیں گے،وزیراعظم

  • September 2, 2020, 4:32 pm
  • Breaking News
  • 148 Views

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف قوانین ہرصورت پاس کروائیں گے، ملکی سلامتی اورعوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی،جس میں اہم آئینی،قانونی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیااورایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی اورپارلیمانی معاملات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

وزیراعظم نے پیر سے قومی اسمبلی اورسینیٹ اجلاس بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف قوانین ہرصورت پاس کروائیں گے، ایف اے ٹی ایف قانون کی مخالفت قومی اہداف کی مخالفت ہے۔

بابراعوان نے وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے زیر التواء بلز پر بھی بریفنگ دی ، جس پر عمران خان نے زیر التواء بل فوری پارلیمنٹری افیئرز بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزیدکہاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پر مرکوز کر رکھی ہے۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عوامی ریلیف کےحالیہ حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا، مشکل حالات میں حکومتی تعاون عوام کیلئے اطمینان کا باعث بنے گا۔