وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی

  • September 4, 2020, 3:25 pm
  • National News
  • 168 Views


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چمن پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کا30جولائی کو چمن میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان کی سربراہی میں 7 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جو 15 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کے حکم کے بعد اس کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو چمن میں پاک افغان سرحد پر ہونے والی کشیدگی میں تین لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پاکستانی حکومت اور دفتر خارجہ نے افغان فورسز کو سرحد پر پیش آنے والی کشیدگی کا ذمے دار قرار دیا تھا۔