فورسزنے آواران سے اغواء ہونے والے چھ ڈرائیوروں کو بازیاب کرالیا

  • September 4, 2020, 3:30 pm
  • National News
  • 117 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی فورسز نےتین روز قبل آواران سے اغوا ہونے والے چھ ٹرک ڈرائیوروں کو بازیاب کرالیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی سیکورٹی ذرائع کے مطابق یکم ستمبر کو آواران کے علاقے گیشکور میں چھ افراد ٹرکوں میں سامان لے کر کیچ سے آواران جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں روک کر اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیاسیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز آواران میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی ٹرک ڈرائیوروں کو بازیاب کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی سیکورٹی فورسز نے بازیاب ڈرائیوروں کو انتظامیہ کے حوالے کر دیا ۔