کوئٹہ میں مناسب پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے،پشتونخوامیپ

  • September 4, 2020, 3:33 pm
  • National News
  • 108 Views

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے پریس ریلیز میں کوئٹہ شہر واطراف میں گیس پریشر میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موسم سرما سے قبل ہی مختلف علاقوں میں گیس کی قلت سے ایک بار پھر عوام کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں کواری روڈ ، ملک جان محمد روڈ، سرکی روڈ، پشتون آباد، شالدرہ ، کاسی روڈ، ملک فقیر محمد روڈ، پشتون باغ، نواں کلی، لیبر کالونی ، سرہ غوڑگئی، ہنہ، کچلاغ ، سمنگلی ،مشرقی ومغربی بائی پاس ، لوڑ کاریز، تختانی بائی پاس ، ہزار گنجی ، سریاب ومختلف علاقوں کے مکینوں کو گیس کی پریشر میں کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ بالخصوص صبح اور شام کے اوقات میں گیس کی پریشر ایک دم کم ہوجاتی ہے جس سے چولہا تک نہیں جلتا۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی گیس پریشر کی کمی کاخاتمہ کرتے ہوئے مذکورہ تمام علاقوں اور کوئٹہ شہر واطراف میں عوام کو گیس پریشر کی درست پریشر کے ساتھ فراہمی یقینی بنائے ۔