وزیراعظم نےعاصم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا

  • September 4, 2020, 3:35 pm
  • National News
  • 112 Views

وزیراعظم عمران خان نے جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جو وزیر اعظم نے قبول نہیں کیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہذا وزیر اعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔