احساس کیش پروگرام کی دوسری قسط کی ادائیگی : مستحق افراد کیلئے اہم خبر

  • September 4, 2020, 3:52 pm
  • Business News
  • 286 Views

اسلام آباد : معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام کی دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے فہرست ترتیب دی جارہی ہے، کورونا میں ایک بار کیش پروگرام سے ایک کروڑ 16 لاکھ افراد استفادہ کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں معاون خصوصی برائےتخفیف غربت ثانیہ نشتر نے شرکت کی اور احساس کیش پروگرام پراجلاس کو بریفنگ دی۔

معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کےتحت1کروڑ 46افرادمیں175 ارب تقسیم کئے گئے، وزیر اعظم کی ہدایت پر مزید ضرورت مند افراد تک رقم پہنچائی جائےگی۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کفالت پروگرام سےاستفادہ کرنیوالے افراد کی تعداد 46 لاکھ ہے جبکہ کورونا میں ایک بارکیش پروگرام سے ایک کروڑ 16 لاکھ افراد استفادہ کر چکے ، احساس پروگرام کی دوسری قسط کی ادائیگی کیلئےفہرست ترتیب دی جارہی ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تخفیف غربت ڈویژن کی کارکردگی کوسراہا اور کہا تخفیف غربت ڈویژن نے غریب طبقے کی غیر یقینی صورت حال میں مددکی، وزارت خزانہ اس کام ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کاکہنا تھا کہ تخفیف غربت ڈویژن خزانہ کواحساس پروگرام کےپہلے مرحلے سےآگاہ کرے۔