پابندیوں کے باعث تیل کا ایک قطرہ فروخت کے قابل بھی نہیں رہے،ایران

  • September 5, 2020, 9:21 pm
  • Business News
  • 136 Views

ایرانی صدر حسن روحانی کے معاون اور بجٹ سازی کمیٹی کے سربراہ محمد باقر نوبخت نے کہا ہے کہ ایران اب تک سخت ترین پابندیوں سے گذر رہا ہے کیونکہ وہ اب ایک قطرہ بھی تیل نہیں بیچ سکتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے صوبہ ہمدان میں ترقیاتی اور منصوبہ بندی کمیٹی کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران کہا کہ پابندیوں کے انتہائی سخت مراحل میں اب ہم انتہائی غیر منصفانہ صورتحال میں ہیں جہاں ہم تیل کا ایک قطرہ بھی نہیں بیچ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ اگر تیل فروخت کیا جاتا ہے تو اس کے باوجود مالی تبادلے کا کوئی امکان نہیں ہے۔