خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کے لیے خوش خبری

  • September 5, 2020, 9:43 pm
  • Business News
  • 173 Views

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بلاسود اور آسان اقساط پر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کا ایک اور شاندار اقدام، سرکاری ملازمین کو بلا سود آسان اقساط پر قرض ملے گا، اس حوالے سے حکومت نے مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گھرکی تعمیر،گاڑی،موٹر سائیکل اور سائیکل خریدنے کے لیے قرض دیا جائے گا،گریڈ ایک سے 17 تک ملازمین قرضہ لے سکتے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ17 سے اوپر کے ملازمین صرف گاڑی خریدنے کے لیے قرض لے سکتے ہیں،8 ہزار روپے سے ڈھائی لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا۔

خیبر پختونخواہ حکومت نے مراسلہ تمام انتظامی امور کے ذمے داروں کو ارسال کیا گیا ہے۔

اس سے قبل رواں سال جون میں صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کے موقع پر سرکاری ملازمین کے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔