پشاور ؛ سوتیلی ماں نے 5 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی

  • September 5, 2020, 9:46 pm
  • National News
  • 156 Views

پشاور: اچینی کے علاقے میں سفاک سوتیلی ماں نے 5 سالہ بچے کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور لاش نالے میں پھینک دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے اچینی میں گھریلو ناچاقی پر سوتیلی ماں نے اپنے شوہر کی پہلی بیوی کے 5 سالہ بیٹے نعمان کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور لاش کو نالے میں پھینک دی تاکہ بچے کے موت کی وجہ نالے میں گرنا ثابت ہوجائے۔

پولیس نے تفتیش کے دوران حقائق سامنے آنے پر سوتیلی ماں کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے سوتیلے بیٹے کو قتل کیا۔ ملزمہ کے شوہر قاری ندیم نے دو شادیاں کی تھیں اور ملزمہ دوسری بیوی تھی۔