یومِ دفاع دشمن کیخلاف ایک ہونے کا دن ہے: شہباز شریف

  • September 6, 2020, 3:07 pm
  • National News
  • 108 Views

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ یومِ دفاع دشمن کے خلاف ایک ہونے کا دن ہے۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے لاہور سے جاری کیئے گئے یومِ دفاعِ پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہر دشمن کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان کی طرف بڑھتا ہوا ہر قدم، ہر ہاتھ کاٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء، غازیوں اور غیور و بہادر پاکستانیوں کو سلامِ عقیدت اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، مادرِ وطن کے دفاع کے لیے شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے، اپنی مسلح افواج پر ناز ہے، آج کے دن کا تقاضہ ہے کہ ہم پاکستان کو معاشی طور پر طاقت ور اور خوشحال بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اقتصادی طور پر طاقت ور بنانا دفاعِ پاکستان کا ایک لازمی تقاضہ ہے، محمد نواز شریف نے پوری دنیا کا دباؤ ٹھکرا کر پاکستان کو جوہری قوت بنایا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ عہد کرتے ہیں کہ دفاع اور معیشت سمیت ہر شعبے میں پاکستان کو مزید طاقتور بنائیں گے۔