خیبر پختونخوا اسمبلی میں یوم حجاب منانے کی قرارداد منظور، اے این پی کی مخالفت

  • September 6, 2020, 3:10 pm
  • National News
  • 187 Views

پشاور: خیبر پختونخواہ اسمبلی نے 4 ستمبر یوم حجاب کے طور پر منانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

خیبر پختونخواہ اسمبلی میں جماعت اسلامی کی خاتون رکن حمیرا خاتون قرارداد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 4 ستمبر کو یوم حجاب کے طور پر منایا جائے، قرارداد کی منظوری کے وقت اے این پی نے مخالفت کی۔

اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ اسلام کو سیاست کے لیے استعمال نہ کیا جائے، ماضی میں بھی اسلام کے نام ہر دہشت گردی ہوئی، لوگوں میں برداشت ختم ہوئی طالبان نے لوگوں کو کوڑے ایسی قرارداد پیش کرنے سے قبل ایوان میں بحث ہونی چاہیے۔
پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے کہا کہ ہم چادر اور دوپٹے کی حمایت کرتے ہیں۔ وزیر قانون سلطان خان نے کہا کہ یوم حجاب منانے کی قرارداد کی حمایت کی جاتی ہے اور اگر کوئی یوم حجاب منانا چاہتا ہے تو اس میں کیا قباحت ہے۔ بحث کے بعد قرارداد منظور کے لیے پیش کی گئی۔ اے این پی کی مخالفت کے باوجود قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔