دہشتگردوں کا راج ختم ، اب کراچی کی ترقی پر کام کریں گے: بلاول بھٹو زرداری

  • September 6, 2020, 3:33 pm
  • National News
  • 184 Views

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا راج ختم ہو گیا، اب کراچی کی ترقی پر کام کریں گے. بارش سے متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کی جائے گی، انصاف کے ساتھ نالے صاف کریں گے، نئی جگہ ملنے تک کسی کا گھر نہیں گرائیں گے. ۔

بلاول بھٹو کراچی میں کے ڈی اے چورنگی پر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ عوام ساتھ دیں تو وفاق سے این ایف سی ایوارڈ چھین کر رہیں گے، بارش سے متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کی جائے گی، انصاف کے ساتھ نالے صاف کریں گے، پاکستان کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دی، جمہوری ادوار میں دفاع وطن کی صلاحیت میں زیادہ اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی وجہ سے ڈریج لائن کو نقصان پہنچا ہے، نالے انصاف کیساتھ صاف کریں گے، نئی جگہ ملنے تک کسی کا گھر نہیں گرائیں گے۔ پاکستان کی حفاظت کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے زخمی اور جانیں جانیں قربان کرنے والے بھی قوم کے ہیرو ہیں، آئندہ آنے والی نسلوں تک شہید ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔