خاتون اینکرکےقتل گھریلو ناچاقی پرہوا:ایف آئی آر کا متن

  • September 6, 2020, 3:50 pm
  • National News
  • 384 Views

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں قتل ہونے والی صحافی وفنکارہ شاہینہ شاہین کا قتل صحافی حلقوں میں آزادی رائے صحافت پر قدغن لگانے اور صحافت پر حملےسےجوڑا جا رہا تھالیکن معاملہ اس وقت کھل کر سامنےآیاجب سوشل میڈیا پر خاتون اینکرکے قتل کی ایف آئی آر سامنے آئی جس میں یہ واضح لکھا تھا کہ خاتون کوگھریلو ناچاکی کی بناء پر قتل کیا گیا ہے،اس ضمن میں معروف صحافی سلیم صافی نے پی ٹی وی بولان کی اینکر شاہینہ شاہین کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے حکومت پر طنز کیا کہ "ریاست مدینہ” کے "امیرالمومنین” بالکل "ٹھیک” کہتے ہیں کہ برطانیہ میں صحافت اتنی آزاد نہیں جتنی پاکستان میں ہے۔
شاید وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ دنیا کے کسی ملک میں صحافیوں کو مارنے اور دبانے کی اتنی آزادی نہیں جتنی پاکستان میں ہے۔

جبکہ اس پر ٹی وی اینکر عاصمہ شیرازی نے تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ کوئی وزیراعظم کو بتائے کہ پاکستان میں صحافت واقعی آزاد ہے ۔ آج ہی ایک خاتون کو زندگی سے “آزاد “کیا گیا ہے
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی پانچ ماہ قبل محراب گچکی نامی شخص سے شادی ہوئی تھی جس نے گھریلو ناچاکی کی وجہ سے مقتولہ کو گھر میں قتل کیااورلاش کو زخمی حالت میں تقریباً12:30بجے ٹیچنگ ہسپتال محراب میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

خیال رہے کہ ملزم لاش کو محراب ہسپتال مین چھوڑ کر بھاگ گیا تھا پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جبہ لاش کو پاسٹ مارٹم کے لیے بھی بھیج دیا گی تھا، صحافی خا تون کی موت گولی لگنے سے ہو ئی تھی