بلوچستان میں 12 سالہ بچے پر زیادتی کے بعد تیزاب چھڑک دیا گیا

  • September 18, 2020, 10:30 pm
  • National News
  • 252 Views

بلوچستان میں 12 سالہ بچے پر زیادتی کے بعد تیزاب چھڑک دیا گیا، بچہ انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ایک 12 سال کے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا خوفناک واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے حب میں ایک ظالم شخص نے پہلے 12 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر اس بچے پر تیزاب پھینک دیا۔
تیزاب پھینکے جانے کی وجہ سے بچے کی حالت بری طرح بگڑ گئی۔ بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگیا۔ واقعے کے حوالے سے پولیس کو شکایت درج کروائی گئی، تاہم ملزم تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا۔
واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کے بعد سے ملک میں خواتین اور بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کیسز رپورٹ ہونے کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

اس تمام صورتحال میں عوام اور عوامی نمائندوں کی جانب سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو سخت اور عبرت نام سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم اور چند وفاقی وزراء نے اعلان کیا ہے کہ جنسی زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنے اور سرعام پھانسی کی سزا دینے کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔