نوجوان نے اپنے دوست سے جنسی تعلق قائم کرنے کے بعد بیوی کو چھوڑ دیا

  • September 22, 2020, 4:44 pm
  • National News
  • 140 Views

بدفعلی سے منع کرنے پر 2 لڑکوں نے اپنے ہی دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔اردو پوائنٹ کے پروگرام میں اینکر برہان الدین سے گفتگو کرتے ہوئے ملزمان نے انکشاف کیا کہ نوجوان کو 5 گولیاں ماری گئیں۔ایک گولی پیچھے سے ماری گئی جب کہ چار گولیاں چہرے پر ماری گئیں،بعدازاں لاش بوری میں بند کر کے پھینک دی۔
اندرون لاہور سے ملنے والی لاش کا معمہ پولیس نے چند ہی گھنٹوں میں حل کر لیا۔سجاول اور حمزہ نامی نوجوان آپس میں جنسی تعلق رکھتے تھے۔دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بدفعلی میں ملوث تھے۔دونوں کا تیسرا بختیان نامی دوست بدفعلی کرنے سے منع کرتا جس پر اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے ملزمان پولیس کو دئیے گئے بیان سے مکر گئے اور کہا کہ دراصل مقتول ایسے کاموں میں ملوث تھا جس وجہ سے اسے قتل کیا۔
ایک دوست کا بتانا ہے کہ مقتول سے صرف دو تین بار ملاقات ہوئی تھی لیکن اس سے میری دوستی نہیں بن پائی۔اس نے حمزہ کو غلط کام کرنے کا بولا جس پر میں نے بختیان کو قتل کر دیا۔سجاول کا کہنا ہے کہ حمزہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے۔اگر کوئی بھی اسے ایسے کام کے لیے بولے گا تو میں اسے قتل کر دوں گا۔ہم دونوں ایک دوسرے کو بھائی بولتے ہیں۔ملزمان نے پولیس کے سامنے بیان دیا کہ ہمارا آپس میں جنسی تعلق ہے۔
تاہم دونوں کا کہنا ہے کہ ہم نے پولیس سے ڈر کر یہ بیان دیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ سجاول نے حمزہ کی وجہ سے اپنی بیوی کو بھی چھوڑ دیا تھا۔حمزہ کا کہنا ہے کہ ہماری ڈیوٹی کی ٹائمنگ بھی مختلف ہے اس لیے ہم آپس میں کچھ کیسے کر سکتے ہیں۔حمزہ کا کہنا ہے کہ میں نے سجاول کو صرف یہ بتایا تھا کہ بختیان مجھے غلط کام کرنے کا بول رہا ہے،لیکن اس نے جا کر اس کو قتل کر دیا اور لاش پھینکنے کے لیے میری مدد مانگی جب میں انکار کیا تو مجھے بھی دھمکی دی۔جب کہ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس آفیسر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں کا آپس میں جنسی تعلق ہے۔جب تیسرے دوست نے منع کیا تو اسے قتل کر دیا گی