شہر میں پھرتیز رفتار گیس میٹرز کی تنصیب جاری ہے،جمعیت نظریاتی

  • September 25, 2020, 12:49 pm
  • National News
  • 422 Views

کوئٹہ (آانفارمیشن ڈیسک ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبائی نائب امیر مفتی رحمت اللہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نیکہا کہ وفاقی محتسب گیس میٹر اتارنے مافیازکے خلاف عملی کارروائی کیا جائیسوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر غریب اور لاچار عوام کے گھروں کے گیس میٹرز اتار کر لے جانے اور ملک کے دیگر صوبوں سے مسترد شدہ تیز رفتار گیس میٹرز کی تنصیب جاری ہے۔ اب ایک بار پھر میٹرز کو لیبارٹری بھیج کر نقص نکالنے کے حیلے بہانے اور بغیر کسی رپورٹ کیجرمانے کی صورت میں صارفین کو بھاری برقم بلوں کو بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس محکمہ نے گیس میٹر اتارنے کو ایک منافع بخش کاروبار بنایا ہے محکمہ سوئی گیس میٹر اتارنے کے متحرک مافیا مختلف حیلوں بہانوں سے صارفین کے میٹر اتار کر بھاری نذرانے وصول کررہے ہیں۔ محکمہ سوئی گیس سادہ لوح عوام کو بلیک میل کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹ کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں عوام بل باقاعدگی سے ادا کرتا ہے لیکن بل ادائیگی کے باوجود گیس حکام بغیر کسی نوٹس اور پیشگی اطلاع کے میٹر اتار لیتے ہیں اور پھر جرمانہ کیساتھ اسکو گیس کا بل بھیج دیاجاتاہے۔