کوہلو میں لیویز کی کارروائی، بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ برآمد

  • September 25, 2020, 1:40 pm
  • Breaking News
  • 786 Views

کوئٹہ: کوہلو میں لیویز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو نصیراللہ شیخ کے مطابق لیویز فورس کی تالاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، اور برآمد ہونے والا اسلحہ و بارود بھارتی اور روسی ساختہ ہے۔

لیویز کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 7ریموٹ کنٹرول بم،4 رائفل، 1400راوٴنڈز، 2 اینٹی ٹینک مین ،4 ٹائم بم، 10اینٹی پرسن بم ،8 ہینڈ گرنیڈ، 82 ماٹرگولے اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔