باپ سے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 10ماہ کی بچی انتقال کرگئی

  • October 9, 2020, 8:47 pm
  • World News
  • 1.1K Views

باپ سے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 10ماہ کی بچی انتقال کرگئی ، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق ہے کہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک شخص آسٹن سٹیون نے اپنی دس ماہ کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا جس کی وجہ سے وہ چل بسی ، پولیس کی طرف سے ملزم کو گرفتار کر کے اس پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم کی طرف سے پولیس کو واقعے کے ایک گھنٹہ بعد اطلاع کی گئی جب کہ دوران تفتیش پتہ چلا کہ اس نے بچی کی ہلاکت کے بارے میں جاننے کے لیے ’گوگل‘ پر مختلف سوالات لکھ کر اس کی کھوج کی، جہاں سے نے لکھا کہ اگر بچے سانس نہ لے رہے ہوں تو اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟اگر کوئی بچہ جان سے چلا جائے تو کیسے پتہ چلے گا؟ان سوالات کی بنا پر پولیس کو شواہد ملے کہ بچی کی ہلاکت کا ذمہ دار اس کا اپنا باپ ہی ہے۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی کیون اسٹیل کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بہت ہی گہرائی کے ساتھ ڈسٹرب کرنے والا ہے، یہ سوچنا بھی بہت مشکل دکھائی دیتا ہے کہ کس طرح سے ایک معصوم بچی کی ہلاکت اپنے ہی باپ کے ہاتھوں ہونے والی جنسی زیادتی کے بعد ہوگئی۔ دوسری طرف بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر 100 کے قریب خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی ہونے لگیں ، 2019ء میں رپورٹ ہونے والے زیادتی کے کل 32 ہزار سے زائد کیسز میں تقریباََ 11 فیصد خواتین کا تعلق دلت کمیونٹی سے تھا۔
تفصیلات کے مطابق یہ بات عالمی سطح پر تسلیم کی جا چکی ہے کہ بھارت خواتین کے لیے ایک غیر محفوظ ملک ہے ، عالمی اداروں کی بھارت میں جاری خواتین کے ساتھ بدسلوکیوں کی متعدد رپورٹس منظر عام پر آ چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کی جانب سے گزشتہ سال کے دل دہلا دینے والے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ این سی آر بی کے مطابق بھارت میں سال 2019ء میں روازنہ کی بنیاد 88 خواتین کی عزتین تار تار ہوئی ہیں ، ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پچھلے سال مجموعی طور پر بھارت میں 32 ہزار 33 خواتین کی عصمت دری ہوئی جن میں 11 فیصد خواتین کا تعلق دلت کمیونٹی سے ہے۔