کوروناوائرس، بلوچستان سے مثبت خبر
- January 24, 2021, 11:47 pm
- COVID-19
- 149 Views
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں24گھنٹوں کے دوران 21 مثبت کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے، صوبے میں مثبت کیسز رپورٹ ہونے کی شرح 3.52 رہی۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 18736 ہوگئی۔ اسپتالوں میں 5 مریض زیر علاج ہیں جبکہ کوئی وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔
بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 295 ہے، صوبے میں24گھنٹوں کے دوران 13 مریض صحت یاب ہوئے، بلوچستان میں کورونا سے اب تک193اموات ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 48 افراد انتقال کر گئ، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 11 ہزار 295 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے میں40ہزار285ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار594نئےکیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار628 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 ہوگئی۔