بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز کم ہوکر ایک فیصد رہ گئے

  • January 25, 2021, 4:51 pm
  • COVID-19
  • 156 Views

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسزکم ہوکر ایک فیصد رہ گئے ، 24گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسزکی شرح5.01رہی اور 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوروناوائرس کے کیسزمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے صوبے میں فعال کیسزکم ہوکر ایک فیصد رہ گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مزید 34 مریض صحت یاب اور فعال کیسز کی تعداد 273 ہوگئی جبکہ اسپتالوں میں6مریض زیرعلاج ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق 24گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسزکی شرح5.01رہی، بلوچستان میں کوروناسے اموات کی تعداد 193 ہے، صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18 ہزار 750 ہوگئی۔

دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے607نئےکیسز سامنے آگئے،ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کوروناکے کنفرم مریضوں کی تعداد 15 ہزار 017 ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق کورونا سے پنجاب میں مزید7اموات ہوئی اور اموات کی تعداد4568ہوگئی جبکہ اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 138894 ہوچکی ہے۔