مولانا فضل الرحمان کی فنڈنگ کرنے والے 2 ممالک کے نام سامنے آگئے

  • January 27, 2021, 11:28 am
  • National News
  • 169 Views

مولانا فضل الرحمان کی فنڈنگ کرنے والے 2 ممالک کے نام سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علماء اسلام (ف) کیخلاف فارن فنڈنگ کیس معاملے پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ۔ منگل کے روز حکمراں جماعت کے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کیخلاف درخواست دائر کی۔
دائر درخواست میں جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شامل کیا گیا ہے۔ درخوراست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے 2 ممالک لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا۔ کمیشن سے درخواست ہے فضل الرحمان اور حافظ حسین احمد کو بھی بلا لیں۔
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اب وہ ذرائع سامنے آئیں گے جن سے فضل الرحمان نے جائیدادیں بنائیں ۔

یہ بھی سامنے آئے گا کہ حکومت مخالف مہم کس ملک سے فنڈ کی تھی،حساب دینا ہوگا کہ چندا کہاں سے آیا۔ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ وہ فضل الرحمان کو طلب کرکے کارروائی کر سکتا ہے۔ فضل الرحمان آپکے ہاتھ صاف ہیں تو رسیدیں جمع کرائیں، بتائیں عراق اور لیبیا سے کس ایجنڈے کے تحت پیسے لئے؟ آپکو اسلام کی نہیں اسلام اباد کی فکر ہوتی ہے ۔ فضل الرحمان کو اب لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی ایاز امیر نے انکشاف کیا تھا کہ میں رکن قومی اسمبلی تھا، تب ایک قومی اسمبلی کا ان کیمرہ مشترکہ سیشن ہوا تھا، اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا کو کہاگیا کہ جوائنٹ سیشن کو بریفنگ دیں، وہاں پر مولانا فضل الرحمان حسب روایت حسب عادت چڑھ گئے، انہوں نے کہا کہ میں چپ ہوں،کچھ کہنا نہیں چاہتا، میں لیبیا کا نام نہیں لینا چاہتا، وہاں کے فنڈز کا ذکر نہیں کرنا چاہتا، اگر نہیں کررہا تو یہ ادب ہے، اس کے بعد سارے سیشن میں مولانا فضل الرحمان کے لبوں سے ایک لفظ نہیں نکلا، میرے ساتھ والے ارکان اسمبلی سے گواہی لے لیں۔