میرے پاس صرف خوبصورت چہرہ نہیں بلکہ ٹیلنٹ بھی ہے، سنی لیونی

  • January 27, 2021, 11:32 am
  • Entertainment News
  • 332 Views

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس صرف خوبصورت چہرہ نہیں بلکہ ٹیلنٹ بھی ہے اور اسی کے ساتھ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنا ٹیلنٹ دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

سنی لیونی کاشمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ سنی لیونی نے بالی ووڈ میں رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 5 کے ذریعے انٹری دی تھی اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے راتوں رات بگ باس کی مقبول ترین کھلاڑی اورعوام کی پسندیدہ شخصیت بن گئی تھیں۔

بگ باس کے بعد سنی لیونی کئی فلموں میں نظر آئی ہیں اور ہر فلم میں بے حد خوبصورت دکھائی دی ہیں۔ تاہم سنی لیونی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس خوبصورتی کے علاوہ ٹیلنٹ بھی ہے۔ گزشتہ روز سنی لیونی نے انسٹاگرام پر اپنی فٹبال کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔
حیرت انگیز طور پرسنی لیونی فٹبال کو بڑی مہارت سے اپنے پیروں اور سر پر اچھالتی ہوئی نظر آئیں۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’صرف ایک خوبصورت چہرہ نہیں میرے پاس اور بھی صلاحیتیں ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ 39 سالہ اداکارہ سنی لیونی کا اصل نام کرن جیت کور ہے اور وہ کینیڈا میں ایک سکھ خاندان میں پیدا ہوئیں۔ کینیڈا میں ہی ان کی پرورش ہوئی۔ بعد ازاں وہ نوعمری میں امریکا چلی گئیں۔ انہوں نے بیرون ملک ایک ایشیائی لڑکی ہونے کی وجہ سے تعصب پسندی کا شکار ہونے کے بارے میں بھی بتایا۔ اس کے علاوہ حال ہی میں سنی لیونی نے اپنے بچپن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اسکول میں کس طرح پریشان کیا جاتا تھا جس کے اثرات ان کی پوری زندگی پر پڑے ہیں۔