وزیراعلیٰ سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات
- January 27, 2021, 2:22 pm
- National News
- 169 Views
کوئٹہ: وزیراعلیٰ جام کمال خان سے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی الوداعی ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ قیام امن کے لئے پولیس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے پولیس میں ڈیجٹلائزیشن کے اقدامات کے حوالے سے محسن حسن بٹ کی خدمات کو سراہا۔
ٹرانسفر ہونے والے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ مہمان نواز ہیں، خوش گوار یادیں لیکر جا رہا ہوں۔