شالیمار مسجد میں امام مسجد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

  • January 28, 2021, 11:49 am
  • Breaking News
  • 171 Views

ملتانی کالونی کی شالیمار مسجد کے امام کو نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطاق لاہور کی ملتان کالونی میں ایک لرزا خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں شالیمار مسجد سے ملحقہ کوارٹر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت آصف ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی ہے اور شارلیمار مسجد میں امام تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم افراد آصف سے کوارٹر میں ملنے آئے تھے۔ان ہی افراد نے آصف کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا اور فرار ہو گئے۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔علاوہ ازیں پولیس نے امام مسجد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔
کچھ ماہ قبل کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں امام مسجد زخمی ہوگئے تھے۔

بتایا گیا کہ کراچی کے علاقے جمشید روڈ میں فائرنگ سے مسجد سبحانیہ کے امام مفتی عبداللہ زخمی ہوگئے۔اہل علاقہ نے مفتی عبداللہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال پہنچایا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مفتی عبداللہ عمر کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ مفتی عبداللہ پر فائرنگ کرنے والے شخص کو اہل علاقہ نے پکڑ لیا اور تشددکا نشانہ بنایا جبکہ حملے میں ملوث دوسرا شخص فرار ہوگیا ۔
اہل علاقہ نے ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے سے بھی انکار کردیا، تھانہ جمشید ٹاؤن پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے اہل علاقہ کی مزاحمت برداشت کرنا پڑی ۔۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان نے موٹر سائیکل پر مفتی عبداللہ کا پیچھا کیا، اور ان کو گھر کے قریب پہنچنے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ کے دوران گولی پستول کے چیمبر میں پھنسنے کے باعث ملزمان فائر نہیں کر سکے۔موقع پر موجود اہل علاقہ اور سیکیورٹی گارڈ نے ملزمان کو پکڑا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیا جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔