پوتے نے چچی کے ساتھ ناجائز مراسم کا پتہ لگنے پر دادی کو قتل کر دیا

  • January 27, 2021, 12:48 pm
  • National News
  • 378 Views

پوتے نے ناجائز مراسم کا پتہ چلنے پر چچی سے مل کر دادی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کامونکی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پوتے نے ناجائز مراسم کا پتہ چلنے پر دادی کو قتل کر دیا،اس معاملے میں ایک خاتون بھی ملوث تھیں جو ملزم کی چچی ہے۔جمیلہ بی بی نے پوتے حزقی اہل کو بہو صباحت کے ساتھ غیر حالت میں دیکھا لیا تو انہوں نے اسے مار ڈالا،نواحی گاؤں دھرنگ کے اٹھارہ سالہ نوجوان حزقی ایل اور اس کی 35 سالہ چچی صباحت نازیبا حالت میں موجود تھے کہ شک گزرنے پر ملزمہ کی ساس اور ملزم لڑکے کی دادی نے دونوں کو حالتِ غیر میں دیکھ لیا۔
ملزمان نے اس خوف سے کہ دادی کسی اور کو نہ بتا دے انہیں قتل کر دیا۔اگلی صبح ملزمہ نے ساس کی اچانک طبی موت کا ڈھونگ رچایا اور مقتولہ کی تدفین کر دی گئی لیکن انتہائی پریشان ملزم لڑکے نے گذشتہ روز اپنے والد اور چچوں کو وقوعہ کے بارے میں بتایا۔
جس کے بعد مقتولہ کے بیٹے نے بھتیجے اور ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او واہنڈو کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں مجسٹریٹ کے حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کروا کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔دوسری جانب کامونکی میں منشیات فروخت کرنے سے منع کرنے پر پانچ افراد نے گولی مار کر نوجوان کو قتل کردیا ۔بتایا گیا کہ نواحی گائوں گھوماں کے محمد لطیف کا اٹھارہ سالہ بیٹا حسنین نے گائوں کے ناصر وغیرہ کو منشیات فروخت کرنے سے منع کیا جس کا اُنہیں رنج تھا۔
گذشتہ رات حسنین کامونکے میں اپنے چچا اکرم کے گھر آیا تو ناصر ،ندیم،میکس مسیح اور بھروکی ورکاں کے علی ایک نامعلوم ساتھی کی مدد سے اُسے فون کرکے ملنے کے بہانے بلاکرسبزی منڈی کے نزدیک ریلوے روڈ پر زیر تعمیر مکان میں لے گئے اور وہاں پر حسنین کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔سٹی پولیس نے پوسٹ مارٹم اور مقدمہ کے اندراج کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کردی ہے۔