پاکستان میں روزانہ 9 لاکھ سے زائد ہیکنگ ہوتی ہیں، وفاقی وزیر آئی ٹی

  • January 28, 2021, 4:14 pm
  • Science & Technology News
  • 157 Views

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سید امین الحق کاکہنا ہے کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر 9 لاکھ سے زائد ہیکنگ ہوتی ہیں، وزارت آئی ٹی ان تمام ہیکنگ کو ناکام بناتی ہے، آپ کی وزارت جاگتی ہے اور آپ آرام سے سوتے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ نیشنل براڈبینڈ پالیسی 2021 ء وزارت آئی ٹی کی ویب سائٹ پرڈال دی گئی ہے، نیشنل سائبر پالیسی بھی وزارت آئی ٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جاچکی ہے،جبکہ ایڈیشن اسپیکٹرم سے متعلق بھی کام جاری ہے۔

امین الحق نے کہا کہ ٹیکسیشن کے مسئلے کو بھی جلد حل کیا جائے گا، کوشش ہوگی دسمبر2022 ء تک 5 جی کو بھی پاکستان میں لانچ کردیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ جہلم چکوال میں 25 کروڑ کی لاگت سے پراجیکٹ لانچ کیا ہے، کے پی میں بھی اربوں روپے کے کانٹریکٹ سائن کرنے جارہے ہیں ، پوری کوشش ہے پاکستان میں کنکٹیوٹی کو بہتر بنایا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کی سوچ ہماری سوچ کے ساتھ ملے تو چیزوں میں بہتری آتی ہے، رائٹ آف وے پالیسی کو بھی وزارت نے کابینہ سے منظور کروالیاہے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی حیثیت سے ہر صورت میں چاہتا ہوں جی ڈی پی کا 10 فیصد تعلیم پر خرچ ہو۔