بلوچستان،کورونا سیل کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر وسیم بیگ کورونا کا شکار،آئی سی یو منتقل

  • January 28, 2021, 4:15 pm
  • COVID-19
  • 159 Views

کوئٹہ: محکمہ صحت کے ترجمان وکورونا وائرس سیل کے کوآرڈینیٹرڈاکٹر وسیم بیگ کورونا کا شکار ہو گئے تشویشناک حالت میں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سیل بلوچستان کے کوارڈینیٹر و محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کابھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا گزشتہ روز انہیں حالت تشویشناک ہو نے پرفاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق وسیم بیگ کے جسم میں آکیسجن کا سیچوریشن لیول کم ہوا ہے جس پر ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کرکے علاج شروع کردیا ہے