مجھ پر کرپشن ثابت ہو تو گولی مار دی جائے، وزیردفاع
- January 28, 2021, 12:03 pm
- National News
- 144 Views
پشاور: وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دی جائیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ پشاور بی آر ٹی کے حوالے سے مجھ پر بہت تنقید ہوتی رہی، بی آر ٹی کا پنجاب کی میٹرو سے مقابلہ کیا جائے تو بی آر ٹی بین الاقوامی معیار کی بس سروس ہے، بی آر ٹی میں فیڈر روٹس بھی بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی تکمیل کی مدت اور لاگت میں اضافہ ہوا، بی آر ٹی منصوبے کی کامیابی سے اپوزیشن کے منہ بند ہوگئے ہیں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دیں، پرویزخٹک کے گھر حرام کا پیسہ نہیں جاتا، مجھ پر الزامات لگانے والے خود کرپشن میں ملوث ہیں، پی ڈی ایم کی صورت تمام چور اکھٹے ہوگئے ہیں اور اکھٹے ہی مریں گے، سینٹ الیکشن میں ہمارے نمبر گیمز مکمل ہیں، ہم نہ کبھی پی ڈی ایم کے پاس گئے اور نہ جائیں گے، عمران خان نے چوروں کو احتساب کے دائرے میں لانے کی بات کی ہے اور ان کا احتساب ہو کر ہی رہے گا۔