بلوچستان میں شاہراہوں کے لئے 12 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری

  • January 29, 2021, 12:12 pm
  • Business News
  • 288 Views

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لئے 12 ارب روپے کے شاہراہوں کے 12 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ وفاقی وزارت مواصلات کی دستاویزات کے مطابق عمران خان کی حکومت نے خضدار بائی پاس کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپے منصوبوے کی حتمی شکل دی ہے جبکہ کوئٹہ سے خضدار شاہراہ کے لئے 50 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے جبکہ کرارو سے واڈیوسیکشن کی بحالی پر 35 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہو گی۔ دستاویزات کے مطابق پاک ایران سرحد سے پنجگور کی شاہراہ کی بحالی کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا ہے جبکہ ڈیومراد جمالی بائی پاس کی تعمیر کے لئے 13 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ صوبہ کا اہم شاہراہ خضدار سے خوشاب آواران شاہراہ کی تعمیر کے لئے 5 ارب روپے کی خطیر رقم کی منظوری دی گئی ہے جبکہ لک بائی پاس سے نوشکی کے مابین شاہراہ پر ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمران خان کی حکومت نے یارک سے ثروب کے مابین شاہراہ کی بحالی پر 50 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کرے گی۔ بیلہ سے جھل جاہو کے مابین شاہراہ کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپے کے اخراجات کئے جائیں گے۔ خاران بسیمہ روڈ پر 50 کروڑ روپے جبکہ نوکنڈی سے مشخیل کے مابین شاہراہ پر ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں گے اس کے علاوہ کوئٹہ مغربی بائی پاس کے لئے ڈیڑھ ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ان منصوبوں کی تعمیر سے صوبے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔