پاکستان کو جیت کیلئے 88 رنز کا ہدف

  • January 29, 2021, 12:27 pm
  • Sports News
  • 156 Views

کراچی ٹیسٹ میں کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل جنوبی افریقا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی،پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 88 رنز کا ہدف درکار ہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے دوسری اننگ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ یاسر شاہ نے 4 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کے کھیل کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور ابتداء میں ہی جنوبی افریقا کی دو قیمتی وکٹیں حسن علی اور یاسر شاہ نے جلد حاصل کرکے میچ میں پاکستان کی گرفت مزید مضبوط کردی۔

جنوبی افریقا نے چوتھے دن اپنی 187 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حسن علی نے مہاراج کو انفرادی اسکور 2 رنز سے آگے بڑھانے نہ دیا اور انہیں بولڈ کردیا۔