پرویز خٹک کی جانب سے عمران خان کے خلاف بیانات دینے کی وجہ سامنے آ گئی
- February 1, 2021, 6:12 pm
- Political News
- 180 Views
سینئر صحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ نہ دینے پر بڑی دھمکی دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر نوشہرہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ اگر چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں ، لیکن عمران خان کے احسانات کی وجہ سے ایسا نہیں کروں گا ، اسی پر صحافی عمران یعقوب ک تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پرویز خٹک کے حالیہ بیانات کو دھمکی سمجھیں یا تجویز سمجھیں،بات یہ ہے کہ وہ اصل پیغام عمران خان کو دے رہے ہیں کہ اگر آپ نے میرے لوگوں کو سینیٹر نہ بنوایا، سینیٹ ٹکٹ نہ دیا گیا تو پھر میں الگ ہو جاؤں گا۔
اگرچہ اب پرویز خٹک نے اپنے بیان کی تردید کر دی ےہ لیکن ہمیں ہمیشہ اس بات کی دردی کی جاتی ہے جو سچ ہو۔
خیال رہے کہ ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وہ چاہیں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت کو گرا سکتے ہیں ، جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتاہے جن کو اختیارات دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتے ہیں، جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہو جاتا ہے ،اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں اس لئے میں بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتا ہوں ۔
تاہم بعد ازاں وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں کارکنان سے خطاب کے دوران دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت جاری کردی ، انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی کی وجہ عمران خان ہی ہیں ، وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے اپنے خطاب میں یہ واضح کیا تھا کہ میں عمران خان سے مخلص اور ان کا ممنون ہوں ، ہماری حلقے میں کامیابی مستقل طور پر ہماری کاوشوں اور عمران خان کے تعاون کی وجہ سے ہے ، ہم الیکشن میں ہمارے مخالفین کے خلاف اکٹھا ہونے والی تمام جماعتوں کو شکست دیں گے۔یہ بھی واضح ہو کہ پرویز خٹک اپنے بیان پر وضاحت بھی پیش کر چکے ہیں۔