سبی میلہ فروری کے آخری ہفتے میں منعقد کرنے کی توقع

  • February 2, 2021, 2:27 pm
  • National News
  • 267 Views

سبی (خ ن) سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2021ءکو کرونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد اور حکومت بلوچستان سے منظوری کی صورت میں فروری کے آخری ہفتے میں متوقع طور پر منعقد کیا جائے گا اس ضمن میں میلے کی تیاری کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سبی چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سبی میلہ ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 144 ونگ کے کرنل جواد، ڈی ایس پی ریاض، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو، ڈپٹی ڈائریکٹر ان فارم واٹر مینجمنٹ سبی ڈاکٹر فضل قریشی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر فاروق اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کی صورت میں اس مرتبہ سالانہ سبی میلا کرونا وائرس کے پیش نظر سادگی سے منایا جائے گا اور حکومت کی جانب سے متعین کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ میلے کے حوالے سے محکمہ امور حیوانات کو انتہائی اہمیت حاصل ہے مالدار حضرات پورا سال اپنا مال مویشیوں کا خیال رکھ کر اس میلے کے لیے انہیں تیار کرتے ہیں جن سے نہ صرف انہیں مالی فائدہ حاصل ہوتا ہے بلکہ حکومت کو بھی بھرپور فائدہ حاصل ہوتا ہے ہماری بھرپور کوشش ہوگی میلا ہونے کی صورت میں مالدار حضرات کا خیال ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بہت سے ایسے پروگرام جن سے کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ اور وہاں عوام کا زیادہ رش ہو وہ اس مرتبہ نہیں کرائے جائیں گے انہوں نے تمام ضلعی افسران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سبی میلے کی مناسبت سے اپنے پروگرام پیریا منگل تک ضرور دیں اور سادگی سے اپنی تیاریاں جاری کردیں قبل ازیں ضلعی افسران نے ڈپٹی کمشنر کو سبی میلے کی مناسبت سے تجاویز اور اپنے محکموں کی جانب سے میلے میں پیش کیے جانے والے پروگراموں سے متعلق تفصیلا آگاہ کیا۔