کوئٹہ میں خواتین کیلئے بیت الخلا کے پچاس یونٹس بنائے جائیں گے
- February 2, 2021, 2:28 pm
- National News
- 153 Views
کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان حکومت نے خواتین کی ترقی کیلئے نئے منصوبے بنانے کا اعلان کردیا کوئٹہ میں خواتین کیلئے بیت الخلا کے پچاس یونٹس بنائے جائیں گے جہاں انہیں فیڈنگ روم کی سہولت بھی حاصل ہوگی وومن سنٹر اور ملازمت پیشہ خواتین کیلئے ہوسٹل بھی بنایا جائے گا شہر میں خواتین کیلئے علیحدہ پنک بسیں بھی چلیں گی ۔ یہ بات سیکرٹری ترقی نسواں ظفر علی بلیدی نے بتایا کہ محکمہ ترقی نسواں نے آئندہ مالی سال کے دوران صوبے کی خواتین کو ترقی دینے کیلئے نئے منصوبے بنائے ہیں جس کے تحت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں خواتین کیلئے بیت الخلا کے پچاس یونٹس بنائے جائیں گے جہاں انہیں فیڈنگ روم کی سہولت بھی حاصل ہوگی سیکرٹری ترقی نسواں نے بتایا کہ کوئٹہ میں خواتین کیلئے جدید سنٹر بنایا جائے گاجہاں انہیں قانونی اور دیگر امور پر آگہی دینے کے ساتھ انڈور گیمز کی سہولیات بھی دی جائیں گی اس کےساتھ ساتھ شہر میں سرکاری محکموں میں کام کرنے والی خواتین کیلئے ہوسٹل بھی تعمیر کیا جائے گاظفر علی بلیدی نے بتایا کہ کوئٹہ کی خواتین کو سفر کی نئی سہولیات دینے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملکر پنک بسیں متعارف کرائی جارہی ہیں سیکرٹری ترقی نسواں نے بتایا کہ صوبے کی جیلوں میں بند خواتین قیدیوںکو بارکوں میں رہائش کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔