کراچی میں 4 ٹک ٹاکرز کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

  • February 3, 2021, 12:43 pm
  • National News
  • 739 Views

کراچی میں ٹک ٹاکر سمیت چار افراد کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گارڈن میں لڑکی سمیت 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2 سینئر انسپکٹر کی سربراہی میں ٹیم بنا دی گئی ہے جس نے جاں بحق افراد کی کالز کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے شبے میں پولیس عبدالرحمان اور آصف نامی شخص کی تلاش میں قائد آباد، لانڈھی اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں مشتبہ افراد منشیات فروشی میں بھی ملوث رہے اور مقتول سے بھی رابطے میں تھے، جاں بحق ہونی والی ٹک ٹاکر مسکان اور عامر آپس میں دوست تھے، جبکہ صدام اور ریحان سے بھی دوستی تھی۔ چاروں افراد ٹک ٹوکر تھے۔
پانچ ماہ قبل مقتولہ مسکان کے دوست رحمان عرف شاہ جی اور عامر کا جھگڑا ہو تھا۔ رحمان عرف شاہ جی نے مقتول عامر پر پانچ ماہ قبل فائرنگ بھی کی تھی۔

واقعے سے قبل مقتول صدام کے گھر سے عامر اور مسکان ٹک ٹوک وڈیو بنا کر نکلے تھے۔ مقتولہ مسکان طلاق شدہ اور ایک بیٹا ہے۔ مسکان اور رحمان لانڈھی، مقتول صدام گلشن غازی اور عامر بلدیہ نیا آباد اور ریحان رشیدا آباد کا رہاشی تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی حاصل کرلی ہے۔زخمی شخص نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ میں فائرنگ کی آواز سن کر ڈر کر بھاگا، جان بچانے کے لئے انکل سریا اسپتال بلڈنگ میں داخل ہوگیا تھا۔
واپس آکر صرف لاشوں کو دیکھا۔ ملزمان کو نہیں دیکھ سکا، ملزمان فائرنگ کرکے فوری فرار ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عامر نے دوست کی گاڑی لی، جس میں سب سوار تھے۔ گاڑی کو رکوا کر چاروں طرف سے فائرنگ کی گئی۔ واقعہ دوستی میں ناکامی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عامر کے سینے اور سر میں گولیاں لگیں۔