سرگودھا میں مسلح افراد کی فائرنگ،نواز شریف کے جانثار ساتھی اعجاز حسین شاہ جاں بحق
- February 3, 2021, 2:42 pm
- Breaking News
- 157 Views
سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے جانثار ساتھی اعجاز حسین شاہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے علاقہ اسلام پورہ موڑ کے مسلم لیگ ن کے راہنما سابق وائس چیرمین یونین کونسل مڈھ پرگنہ اعجاز حسین شیرازی اپنی کار پر والدہ کبری بیگم کے ہمراہ کہیں جا رہے تھے کہ ملکوال کے علاقہ چک 9 نہر سن پل پر آتشیں اسلحہ سے مسلح موٹرسائیکل سواروں نے دیرینہ رنجش پر کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سابق وائس چیئرمین اعجاز حسین شاہ جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ اعجاز حسین کے ہمراہ گاڑی میں اُن کی والدہ بھی موجود تھیں، اعجاز حسین اپنی والدہ کے ہمراہ ڈیرہ سے گھر جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں اعجاز حسین کی والدہ زخمی ہوئیں لیکن معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اعجاز حسین شاہ کی گاڑی پر فائرنگ اور ان کے قتل ملوث حملہ آور مسلح ملزمان جاوید اقبال، عاصم اور محمد ریاض وغیرہ ملکوال چک 9 فرار کی جانب فرار ہو گئے۔
پولیس تھانہ ملکوال نے میت کوا سپتال منتقل کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور مقتول اعجاز حسین شاہ کے بھائی ریاض حسین شاہ کی مدعیت حملہ آور تین نامزد جاوید اقبال،عاصم ،محمد ریاض اور تین نامعلوم کے علاہ ہ مشورہ کے سہیل ریاض سات ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/324/440/109/148/149ت پ مقدمہ قتل و اقدام قتل درج کرلیا۔ مقتول سابق وائس چیئرمین اعجاز حسین شاہ کو ان کے آبائی گاؤں اسلام پورہ موڑ بھیرہ سپرد خاک کیا گیا ۔ دوسری جانب ملکوال پولیس نے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔