کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پر پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں، مشال ملک
- February 5, 2021, 11:32 am
- National News
- 154 Views
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں کہ ہر سال آج کے دن کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
مشعال ملک کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں کہ ہر سال آج کے دن کشمیریوں کے ساتھ یکجتی کا اظہار کرتے ہیں،پانچ فروری کو پاکستانی دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ ہندوستان کی خونی سرکار عبرت کا نشانہ بنے گئی،دنیا کا واحد خطہ کشمیر ہے،جو تیزی سے دنیا کا سب بڑا قبرستان بن رہا ہے،ہزاروں کی تعداد میں ہمارے نوجوان غائب کیے جارہے ہیں،مودی کی خونی سرکار پورے خطے میں آگ کی ہولی کھیلنا چاہتی ہے۔کشمیریوں کو آزادی حق دیا جائے۔