8 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

  • February 5, 2021, 11:42 am
  • National News
  • 213 Views

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 8 سال کی بچی سے زیادتی کے مجرم کی سزائے موت کےخلاف اپیل کا فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم وہاڑی کے رہائشی علی حیدر عرف پپو کی اپیل مسترد کردی اور اس کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھاہے۔

سپریم کورٹ کے 9 صفحات پر مشتمل فیصلےکو جسٹس سید منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہےکہ کیمیکل معائنے سے متعلق حکومت فوجداری قانون کے سیکشن 510 میں ترمیم کرے اور قانون میں ترمیم کے لیے فیصلے کی کاپی قانون اورپارلیمانی امورکی وزارتوں کو دی جائیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ حکومت ہر سرکاری فرانزک رپورٹ کو قبول کرنے کا عمل روک دے، زیادتی اورقتل میں صرف ڈی این اے رپورٹ کوبطورقابل قبول شہادت استعمال کیاجائے۔