آئی سی سی پول میں بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ہرا دیا

  • February 5, 2021, 11:51 am
  • Sports News
  • 150 Views

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آن لائن پول میں قومی ٹیم کے کپتان او بلے باز بابراعظم نے بھارتی کرکٹر اور ٹیم کپتان ویرات کوہلی کو ہرا دیا ہے۔

آئی سی سی نے سب سے بہترین ’کور ڈرائیو‘ کیلئے پول کرایا تھا جس میں اکثریت یعنی 46 فیصد نے بابر اعظم کو بہترین کھلاڑی اور کپتان قرار دے دیا۔

آئی سی سی کور ڈرائیو میں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کے حق میں 45.9 فیصد ووٹ پڑے جبکہ 7.1 فیصد نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ویلیم سن کو اچھا کھلاڑی قرار دے دیا۔

آئی سی سی نے ٹویٹ میں بابر اعظم، ویرات کوہلی، کین ویلیم سن اور انگلینڈ ٹیم کے کپتان جؤزف ایڈورڈ رووٹ کو شامل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ “اگر آپ کے ذہین میں کوئی اور کھلاڑی ہے تو اپنے جواب میں اس کا جواب دیجئے۔”

یاد رہے کہ اس سال جنوری میں آئی سی سی کے پول میں پاکستان کے وزیراعظم اور سابق کرکٹرعمران خان بہترین کپتان کا مقابلہ جیت لیا تھا۔

عمران خان کو 47.3 ووٹ ملے تھے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی 46.2 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

آئی سی سی نے ٹویٹ میں تین مرد اور ایک خاتون کرکٹر کو شامل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ وہ کرکٹر تھے جن کی بیٹنگ یا بالنگ اوسط جبکہ کپتان بننے کے بعد بہتر ہوئی۔

جنوری میں آئی سی سی نے جن چار کرکٹرز کے نام دیے تھے ان میں بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان تھے۔