کےٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا وقت قریب ہے، پاکستانی کوہ پیما
- February 4, 2021, 12:19 pm
- Sports News
- 95 Views
سکردو : کے ٹو پر مہم جوئی آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، پاکستانی کوہ پیماوں کی ٹیم کیمپ 4 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو محدود وسائل کے ساتھ سر کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کوہ پیماوں کی پیش قدمی جاری ہے، کوہ پیماوں نے مختصر آرام کے بعد دوبارہ سفر کا آغاز کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کوہ پیماوں کی ٹیم کیمپ فور تک پہنچ گئی۔
کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کہا کہ کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا وقت قریب ہے، صبح کے ٹوکے کی انتہائی بلندی کو چھو لیں گے۔
کوہ پیما جان اسنوری نے کہا کہ ہم نے آرام کیے بغیر سفر جاری رکھا ہوا ہے، کوہ پیماوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ آج کے ٹو سر کرکے خوشخبری دیں گے، ہماری مہم جوئی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔