سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم حملہ، 8 افراد زخمی

  • February 4, 2021, 1:10 pm
  • Breaking News
  • 194 Views

کوئٹہ: سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے، اور زخمیوں کو سول اسپتال میں منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے، ایک شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔