منگچر واقعہ، ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ضیاء لانگو

  • February 8, 2021, 3:37 pm
  • National News
  • 265 Views

کوئٹہ :وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلع قلات کے تحصیل منگوچر کے علاقے خراسانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جان بحق ہونے پے دکھ افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سے رپورٹ طلب کرلی۔گزشتہ روز میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلع قلات کے تحصیل منگوچر کے علاقے خراسانی میں مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سے رپورٹ طلب کر لی ہے،انہوں نے کہاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔وزیر داخلہ نے سانحہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔