کوئٹہ میں 6 کروڑ روپے اور2 کلو سونے کی ڈکیتی کے ملزمان کراچی سے گرفتار

  • February 8, 2021, 4:51 pm
  • Breaking News
  • 278 Views

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے کوئٹہ میں چاول کے تاجرکے گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران6 کروڑ روپے اور2 کلو سونا سمیت دیگرقیمتی اشیا لوٹنے والے2 ملزمان کو3 سال کے بعد کراچی سے گرفتارکرلیا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(سی آئی اے) پولیس نے خفیہ اطلاع پرمواچھ گوٹھ حب ریورروڈ پرواقع صوفی ہوٹل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان صابرعلی ولد ابراہیم اورسیف الرحمن ولد فضل الرحمن کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے آوان بم اوراسلحہ برآمد کر کےان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اورغیرقانونی اسلحہ کے2 مقدمات درج کرلیے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کیپٹن ریٹائرڈ حیدررضا کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش سال 2017 میں اپنے دیگر ساتھیوں عرفان ، جمشید ، علی اور نعیم کے ساتھ ملکر کوئٹہ میں چاول کے تاجر عطا اللہ ولد حاجی اسماعیل کے گھرمیں ڈکیتی کی تھی اور واردات کے دوران 6 کروڑ روپے، 2 کلو سونا اوردیگر قیمتی اشیا لوٹ کرفرار ہو گئے تھے۔ واردات کا مقدمہ گوال مندی کوئٹہ میں درج کیا گیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم صابر علی اعلان کردہ مجرم ہے جس کے خلاف 2016ء میں گلشن معمارتھانے میں منشیات اورسال2017 میں گوال منڈی کوئٹہ میں ڈکیتی کامقدمہ درج ہے۔

گرفتارملزم سیف الرحمن کےخلاف سال 2020 میں سرسید اور ایس آئی یوتھانے میں غیرقانونی اسلحہ سمیت دومقدمات درج ہیں۔ گرفتارملزمان نے بڑا بورڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار سے واردات کے دوران4ہزارنقدی اورفون بھی چھینا تھا اور تقریبا6 سال بعد ہی غنی چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوارسے ساڑھے نوہزارنقدی اور موبائل فون بھی چھینا تھا۔