اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست
- February 10, 2021, 11:12 am
- National News
- 325 Views
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا ہے۔
پولیس نے احتجاجی ملازمین کو سیکریٹریٹ میں جانے سے روکا تاہم احتجاجی سرکاری ملازمین نے سیکریٹریٹ کے دروازے کھول دیئے جس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ کی طرف مارچ شروع کر دیا۔
وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھرنے کے 10 شرکاء کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس نے مزید ملازمین کو سیکریٹریٹ جانے سے روک دیا، جس کی وجہ سے ملازمین کی بڑی تعداد سیکریٹریٹ کے گیٹ کے باہر رک گئی تاہم انہوں نے کچھ دیر بعد سیکریٹریٹ کے دروازے کھول دیئے اور پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔
اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست
پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے وفاقی سرکاری ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔
وفاقی سرکاری ملازمین نے آج پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس کے سلسلے میں سرکاری ملازمین احتجاج کرتے ہوئے سیکریٹریٹ بلاکس کے باہر جمع ہوئے ہیں۔
اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست
سرکاری ملازمین کے احتجاج اور دھرنے کے باعث اسلام آباد سیکریٹریٹ اور وزیرِ اعظم ہاؤس جانے والا راستہ بند ہو گیا ہے۔
تمام علاقے میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار بڑی تعداد میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔