سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس مزید 2 فیصد مہنگی

  • February 11, 2021, 11:24 am
  • Breaking News
  • 123 Views

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن صارفین کے لیے گیس مزید 2 فیصد مہنگی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس 13.42 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی ہے۔ قیمت میں اضافہ مالی سال 2020-21 کیلئے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس این جی پی ایل نے 123 فیصد اضافہ طلب کیا تھا، ایس این جی پی ایل کی قیمت 644.84 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔