کوئٹہ میں دیوارِ مہربانی کس نے بنائی؟
- February 11, 2021, 11:43 am
- Featured
- 539 Views
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علم دار روڈ پر غریب اور مستحق افراد کی مدد کے لیے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دیوارِ مہربانی بنا دی۔
کوئٹہ کی اس دیوارِ مہربانی پر کپڑے، فروٹ اور کھانے پینے کی اشیاء رکھ دی گئی ہیں۔
کوئٹہ کی اہم شاہراہ علم دار روڈ پر سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوانوں نے غریب اور مستحق افراد کی مدد کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت دیوارِ مہربانی بنائی ہے۔
اس دیوارِ مہربانی پر غریب اور ضرورت مند افراد کے لیے کپڑے، فروٹ اور کھانے پینے کی اشیاء رکھی گئی ہیں
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی نے عوامی خدمت کا کام کرنے پر نوجوانوں کی کوششوں کو سراہا ہے۔