سرکاری ملازمین کا احتجاج، شیلنگ سے متاثر پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا
- February 11, 2021, 1:19 pm
- National News
- 195 Views
اسلام آباد میں گذشتہ روز ہوئی شیلنگ سے متاثر پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں شاہراہ دستور میدان جنگ بنی رہی ،پولیس شیلنگ سے متعدد ملازمین بے ہوش ،مظاہرین کے پتھرائو سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد میں گذشتہ روز سرکاری ملازمین کے دھرنے پر پولیس کی جانب سے کی جانے والی آنسو گیس شیلنگ کے دوران سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے والا ہولیس اہلکار آج انتقال کر گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والا پولیس اہلکار اشتیاق اسلام آباد پولیس کی اسپیشل برانچ میں تعینات تھا۔گذشہ روز اسلام آباد کے چائنا چوک پر سرکاری ملازمین کے احتجاج کے دوران آنسو گیس شیلنگ کی گئی تھی جس سے اشتیاق بھی متاثر ہوا تھا۔
اشتیاق نے گذشتہ شام 7 بجے وائرلیس پر سانس کی تکلیف سے متعلق آگاہ کیا تھا۔پولیس اہلکار اشتیاق کو سانس کی تکلیف کے باعث پولی کلینک اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ آج صبح دم توڑ گیا۔اشتیاق نامی پولیس اہلکار کے گھر میں اس وقت سوگ کا سماں ہے اور اہلخانہ غم سے نڈھال ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ ھ کو تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے سرکاری ملازمین اور حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے جس کے بعد سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بولتے ہوئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جبکہ سرکاری ملازمین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ،پولیس نے متعدد احتجاجی سرکاری ملازمین کو گرفتارکرلیا ۔
۔پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین کے پتھراؤ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔