جوان 18 سالہ ٹک ٹکر نے خودکشی کر لی
- February 12, 2021, 11:45 am
- World News
- 306 Views
ٹک ٹاک ایپ نے گنے چنے دنوں میں ایسے گمنام چہروں کو دنیا بھر میں شناخت دلا دی کہ جنہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ شہرت کی ایسی بلندی بھی ان کا مقدر ٹھہرے گی۔مگر اسی ایپ کی وجہ سے اب تک سینکڑوں لوگ موت کو گلے بھی لگا چکے ہوئے ہیں۔کوئی ڈیئرنگ ویڈیو بنانے کے چکر میں حادثے کا شکار ہو گیا تو کسی کو متعصب ہو کر قتل کر دیا گیا تو کسی نے پریشان ہو کر خود کشی کر ڈالی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی ٹک ٹاکرز نے اپنی جان لے کر موت کو گلے لگایا ہے۔گزشتہ روز بھی امریکہ کی ایک خوب صورت ٹک ٹاکر نے موت کو گلے لگاتے ہوئے خود کشی کر لی کہ جس کی موت پر اس کے والدین بھی غم سے نڈھال ہوئے اور کہا کہ انہیں معلوم ہی نہیں کہ ان کی بیٹی کس پریشانی کا شکار تھی کاش کہ وہ ان سے اپنے مسائل ڈسکس کر لیتی۔
18سالہ ٹک ٹاکر دظریہ کائنٹ نوائسز المعروف ’دیی‘ نے ٹک ٹاک پر آخری ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 18 سالہ ٹک ٹاکر دظریہ کائنٹ نوائسز نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 18 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی سے قبل آخری ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں آپ سب کو پریشان کررہی ہوں، یہ میری آخری پوسٹ ہے۔دظریہ کائنٹ نوائسز نے خودکشی سے قبل ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ گنگنانے کے ساتھ رقص بھی کررہی ہیں۔
دیی کے والدین نے تصدیق کی کہ ان کی بیٹی نے خودکشی کی ہے، ٹک ٹاکر کی والدہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دظریہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔واضح رہے کہ دظریہ کائنٹ نوائسز کے ٹک ٹاک پر 10 لاکھ 50 ہزار فالوورز ہیں۔ٹک ٹاکر کے والد نے اپنی فیس بک پروفائل کی تصویر بھی تبدیل کرکے اپنی اور دظریہ کی تصویر لگائی اور ساتھ میں تحریر کیا کہ میرا دل غم سے چُور ہے، میں یقین نہیں کر پا رہا کہ تم جا چکی ہو، کاش کہ یہ ایک مذاق ہوتا مگر افسوس کہ ایسا نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ کاش میری بیٹی مجھ سے اپنی پریشانی اور خودکشی کے بارے میں بات کر لیتی۔