سرگودھا میں سوتیلے بہن بھائی کو محبت ہو گئی، نکاح بھی کر لیا
- February 12, 2021, 11:46 am
- National News
- 847 Views
سرگودھا میں سوتیلے بہن بھائی نے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں ایک انتہائی عجب واقعہ پیش آیا ہے جہاں سوتیلے بہن بھائی کو آپس میں محبت ہو گئی،دونوں نے شادی بھی کر لی۔باپ نے اپنی بیٹی اور بیٹے کے خلاف لو میرج کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔مقدمہ میں نکاح خوا اور گواہوں سمیت دس افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
لوکڑی بھلوال کے رہائشی صوبے خان نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ سکندر خان اس کی پہلی بیوی خوریشد بی بی سے پیدا ہوا جب کہ 17 سالہ زہرہ عارف دوسری بیوی شہناز بیگم سے پیدا ہوائی۔دونوں نے گذشتہ برس آپس میں تعلقات استورا کر کے نکاح کر لیا۔یکم فروری 2020 کو نکاح کی رجسٹریشن یونین کونسل نمبر 3 مبارک پارک سرگوددھا میں درج کروایا گیا۔
اقبل کالونی کے نکاح خواں قاری فاروق گواہوں سمیت 10 افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔مقدمہ 9 فروری 2021کو درج کیا گیا ہے۔ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرگودھا میں باپ کے دوسری شادی کرنے پر سوتیلی ماں نے بچی کو گھر سے نکال باہر کیا جسے شیلٹر ہوم منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ کوٹ فرید شیلٹر ہوم میں مقیم بچی ارم شہزادی ولد ممتاز سکنہ رسالہ نمبر 8 چک 70 شمالی نے انکشاف کیا کہ باپ نے دوسری شادی کی رکھی ہے اور اسکی سوتیلی ماں نے اسے گھر سے باہر نکال دیا تو اسے آوارہ گومتے ہوئے پولیس تھانہ جھال چکیاں نے تحویل میں لیکر شیلٹرز ہوم منتقل کر دیا جہاں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے کر بچی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔