بلوچستان پولیس کا ڈی ایس پی ڈکیتی میں ملوث نکلا، ملازمت سے برطرف

  • February 11, 2021, 12:09 pm
  • National News
  • 2.86K Views

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان نے ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

سینٹرل پولیس کے اعلامیے کے مطابق خضدار میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹیلی کمیونیکشن سردار محمد کو محکمے میں موجود احتسابی عمل کے تحت محکمانہ انکوائریوں کی رپورٹ کی روشنی میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ مذکورہ ڈی ایس پی کے2017 میں جنا ح ٹاؤن میں ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے تھے اور اس حوالے سے آئی جی پولیس بلوچستان کے واضح احکامات ہیں کہ محکمے میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں، احتسابی عمل نچلی سطح سے لیکر اعلیٰ افسروں تمام کے لیے یکساں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی جب کہ محکمے کے لیے بدنامی کا باعث بننے والوں کے لیے جزا ؤ سزا کے عمل کے تحت کاروائی کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔