ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

  • February 11, 2021, 12:17 pm
  • Business News
  • 415 Views

پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوکر 1لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ْ

10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہوکر 95 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 1 ڈالر اضافے سے 1842 ڈالر فی اونس ہے۔